گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں انتخابات کی تاریخ دے دی 

03:18 PM, 14 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کے پی میں اںتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں 28 مئی کو انتخابات کرائے جائیں۔ 

کے پی  اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت  میں اجلاس ہوا جس میں گورنر کے پی  حاجی غلام علی نے خصوصی شرکت کی۔گورنر نے صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور تاریخ کا بھی بتایا۔ 

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی نے کہا کہ تاریخ دینا میری آئینی ذمہ داری ہے، وہ پوری کر دی ہے۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی معاملات پر سوالات ہیں ۔قبائلی عمائدین کے خدشات سے الیکشن کمیشن اورصدر کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی قبائلی عمائدین مردم شماری کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ فیصلے پر بھی عملدرآمد ضروری ہے ۔پشاور میں بھی کافی معاملات طے پاگئے تھے ۔ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن خوشگوار ماحول میں مشاورت ہوئی ۔ 

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے 30 اپریل کی تاریخ دے چکے ہیں اور الیکشن کمیشن شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے تحت آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ 

مزیدخبریں