اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

03:05 PM, 14 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان  کو قتل کردیا گیا ۔ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے  موبائل چھیننے کی کوشش کی۔نوجوان نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کی زد میں آ کر نوجوان حسنین موقع پر  چل بسا۔ 

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود سیکٹر G-13/4 گلی نمبر 136 میں واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں