پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے مریم نواز اور حمزہ شہباز میں مقابلہ ؟

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے مریم نواز اور حمزہ شہباز میں مقابلہ ؟
سورس: File

لاہور : پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے درمیان مقابلہ ہے۔ نواز شریف نے مریم نواز کو لاہور سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بھی لاہور کے 2 حلقوں سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا پی پی 146 پی پی 147 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ 

دوسری طرف پارٹی قائد میاں نواز شریف نے مریم  نواز کو لاہور سے انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔ مریم نواز لاہور سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔ 

مصنف کے بارے میں