لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ توشہ خانہ کی تفصیلات کیلئے درخواست پر 13مارچ کی سماعت کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیے کہ توقع نہیں ہےکہ کسی کوبھی مقدس گائے سمجھا جائےگا۔ وفاقی حکومت کے وکیل توشہ خانہ کی 2002 کے بعد کی تفصیلات کی مصدقہ کاپی ریکارڈ پر لائیں۔
عبوری حکم نامےکے مطابق کابینہ کے سیکشن افسر نے بتایا 1990 سے 2001 کا ریکارڈ جزوی طور پر مکمل ہے۔ 1990سے 2001 کے ریکارڈ کا آئندہ سماعت پر اوپن کورٹ میں جائزہ لیا جائے گا۔
عدالت نے حکم دیا ہےکہ اس ریکارڈ کی دستیابی آئندہ سماعت پر یقینی بنائی جائے۔درخواست پرسماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔