خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ورانٹ گرفتار ی معطل

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ورانٹ گرفتار ی معطل

اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کر  دیے گئے ہیں۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خاتون جج دھمکی کیس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کیے تھے ۔

گزشتہ روز  خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس کی سول جج رانا مجاہد رحیم نے سماعت کی۔ عمران خان کی طرف سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔ 

سول جج نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ عمران خان کو 29 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے ۔