ریاض: سعودی عرب کی طائف گورنری میں بچے نے لوہے کی چابی نگل لی، تاہم ڈاکٹرز کی بروقت طبی امداد سے بچے کی جان بچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچے کو ایمنرجنسی وارڈ میں منتقل کرتے ہوئے ریڈیو لوجیکل ٹیسٹ کیا جس میں بچے کے جسم میں چابی کی تصدیق ہو گئی تاہم ڈاکٹرز کی بروقت طبی امداد سے بچے کی جان بچ گئی۔ ڈاکٹر نے بچے کا لیپرواسکوپک آپریشن کیا اور حیران کن طور پر چابی کو نکال دیا۔
بچے کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ فوری طور پر اینڈو اسکوپی کی گئی اور پھر غذائی نالی سے لوہے کی چابی نکال لی گئی، بچے کی حالت اس قدر خراب تھی کہ وہ موت کے قریب پہنچ چکا تھا۔