روس یوکرین جنگ میں شدت آگئی ،دو نوں اطراف سے بھاری اسلحہ کا استعمال شروع

11:49 PM, 14 Mar, 2022

کیف:یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں 4 روسی طیاروں اور 3 ہیلی کاپٹرز کو مار گرانا بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ پوسٹ میں روسی فوج کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔یوکرینی فوج نے یہ کارروائیاں روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی اڈے پر حملے میں 35 اہلکاروں کی ہلاکت اور تقریباً 150 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے جواب میں کی گئیں۔

روسی فوج نے دعویٰ کیا کہ روس کے کئی اڈوں، گوداموں اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا ،24 گھنٹوں میں 4 روسی طیارے، 3 ہیلی کاپٹرز اور متعدد ڈرونز کو مار گرایا تاہم روس نے یوکرین کے اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

دوسری جانب یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا کہ روسی فوج ان کارروائیوں کے باعث دفاعی پوزیشن پر چلی گئی اور 24 گھنٹوں میں روس کو کوئی ایک بھی کامیابی نہیں مل سکی۔روسی فوج کے ترجمان نے کہا کہ روس نے کئی عمارتوں اور انفرا اسٹریکچرز کو فوجی گودام کے طور پر استعمال کر رہا ہے جنھیں ہم نے تازہ کارروائی میں تباہ کرکے شہریوں کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

مزیدخبریں