لاہور:سابق وزیر دفاع پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمبر ز پورے ہو چکے ،ہم مطمئن اور پر اعتماد ہیں ،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی ۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیر دفاع نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اجلاس سے پہلے وزیر اعظم کا چلے جانا ملک کی کوئی بدنامی نہیں ۔
خواجہ آصف نے کہا وزیراعظم کو گھر بھیجنا ہمارآئینی اور قانونی حق ہے ،اتحادیوں کے حوالے سے ایک دو روز میں صورتحال واضح ہو جائے گی ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام چیزیں آرام سے ہو رہی ہیں اور ٹھیک ہو رہی ہیں،اللہ کا فضل ہے کہ اس وقت ہمارے نمبر پورے ہیں ،جمہوری روایات کو مضبوط کیا جا رہا ہے،تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کو گھر بھیجنا جمہوریت کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔