اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد پر حمایت لینے ایک اور اتحادی باپ کے پارلیمانی لیڈر نواب زادہ خالد مگسی کے پاس پہنچ گئے ۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے باپ سے تحریک عدم اعتماد پر حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست کی۔
باپ کے وفد میں نواب زادہ خالد مگسی ، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ارکان قومی اسمبلی روبینہ عرفان، سردار اسرار ترین اور میر احسان ریکی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔