حکومت کیساتھ نہیں چلنا چاہیے ،ترین گروپ کا فیصلہ کن مرحلہ ،اہم خبر آگئی 

07:13 PM, 14 Mar, 2022

لاہور:تحریک عدم اعتماد کا وقت جوں جوں قریب آ رہا ہے حکومت اوراپوزیشن دونوں کیلئے اپنی اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ،ایسے میں حکومتی اتحادی پارٹیاں اس میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے جا رہی ہیں ۔

جہانگیر ترین گروپ اس وقت تحریک عدم اعتماد میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے یہ ہی وجہ ہےجو جہانگیر ترین گروپ سے کبھی اپوزیشن اتحاد اور کبھی حکومتی اتحاد دونوں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔ایسے میں ترین گروپ کے متعدد اراکین نے حکومت کیخلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپوزیشن اتحاد کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔

ترین گروپ کے متعدد ارکان کا کہنا ہے حکومت نے جہانگیر ترین کیساتھ بہت زیادتی کی ہے ،جس کے بعد جہانگیر ترین گروپ کے ممبران کیخلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر دیں گئیں ،ان حالات کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت کسیاتھ نہیں چلنا چاہیے ،ذرائع کا کہنا ہے جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے اپوزیشن اتحاد سے الحاق کا اعلان متوقع ہے ۔

مزیدخبریں