لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شہباز شریف ترین گروپ سے ملاقات کیلئے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں عون چودھری نے دیگر رہنمائوں کیساتھ ان کا استقبال کیا ۔
جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرمشاورتی اجلاس کیلئے حمزہ شہباز بھی ان کے رہائش گاہ پہنچ گئے ،حمزہ شہباز کیساتھ سلمان رفیق، عطا تارڑ، اویس لغاری ، عمران گورائیہ بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ موجود ہیں ۔
ترین گروپ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔