پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے برابر کھڑا کریں گے : رمیز راجا 

پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے برابر کھڑا کریں گے : رمیز راجا 
سورس: File

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بھارت سے سہ فریقی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں۔ پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے برابر کھڑا کریں گے۔ 

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ  ٹیسٹ سیریز میں باہمی سیریز کا تصور پرانا ہوگیا۔  بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں۔  کرکٹ کا مستقبل سہ فریقی اور فور نیشن مقابلوں میں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے۔ پی ایس ایل کا بہت  فائدہ پاکستان کو  ہوا۔  540 کروڑ روپے پی ایس ایل فرنچائز کو ملے۔  پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے برابر کھڑا کریں گے۔ 

 رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بہتر انفراسٹرکچر پر کام کررہے ہیں۔  کراچی میں جلد  جدید طرز کا ہوٹل تعمیر کریں گے۔ پاکستان کو دو بڑے ایونٹ کی میزبانی ملنا کامیابی ہے۔  آئی سی سی کے ذریعے بھارت پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال سکتے۔ 

انہوں نے کہا کہ  ہمیں اپنے پیرون پر خود کھڑا ہونا ہے۔ ہماری آمدنی صرف بھارت سے کھیلنے سے مشروط نہیں۔ مقامی سرمایہ کاروں نے مثبت تاثر دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں