تحریک عدم اعتماد ،چیئرمین سینٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا 

05:15 PM, 14 Mar, 2022

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ذاتی حیثیت میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا خود کا فیصلہ سنا دیا ہے پارٹی کا کیا فیصلہ ہے اس بارے ابھی معلوم نہیں ۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہماری پارٹی نے ابھی تک تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ،انہوں نے کہا پارٹی کے سامنے  تجویز رکھوں گا کہ ہمیں عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے ۔

 د و ارکان کی  اپوزیشن کو پیشکش کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شاہ صاحب بڑے اچھے دوست ہیں، انکا احترام کرتاہوں،میری کسی کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی تھی سپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک ووٹنگ سے قبل ناکام بنانے کیلئے صادق سنجرانی سے بھی مشاورت کی ،ذرائع کے مطابق اسد قیصر تحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنا نا چاہتے ہیں ۔

مزیدخبریں