حکومتی کمیٹی کی چودھری برادران کو بڑی پیشکش، ملاقات کی اندرونی کہانی 

04:53 PM, 14 Mar, 2022

اسلام آباد :اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد چوہدری برادران سے حکومتی کمیٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،حکومتی کمیٹی اور چودھری برادران کی اپوزیشن سے ملاقات پر شکوہ شکایات بھی کی گئیں ۔

 اسلام آباد میں ملاقات میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی شریک تھے جبکہ چوہدری شجاعت گھر پر موجود تھے لیکن ملاقات میں شریک نہیں ہوئے، ذرائع نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران کی اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں پر شکوہ کیا جس پر پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ آپ بھی ہمارے سیاسی مخالفین گجرات کے لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔ 

ذرائع بتاتے ہیں کہ پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی آپ کیوں نہیں دیتے؟ اس پر حکومتی کمیٹی کا کہنا تھاکہ ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے پر ہمارے اراکین اسمبلی راضی نہیں، ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو آپ کے وزیر اعلیٰ بننے پر اعتراض نہیں۔ حکومتی کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ دوسرا فارمولا یہ ہے ایسا وزیر اعلیٰ لائیں جس پر آپ اور ترین گروپ متفق ہوں ۔

 ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا نام زیر غور ہے۔

مزیدخبریں