لاہور : وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، پی ٹی آئی کے 33ارکان کی بغاوت کا خدشہ، کپتان کو حالات سے آگاہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں حکومتی 33 اراکین اسمبلی کے اعلان بغاوت کا خدشہ ہے، جن میں زیادہ تر قومی اسمبلی کے ارکان ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 33 ارکان اسمبلی میں 12 کا تعلق جنوبی پنجاب اور 10 سے زائد کا تعلق سنٹرل پنجاب سے ہے۔ اس کے علاوہ اپر پنجاب سے بھی ناراض اراکین اسمبلی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے تین ارکان قومی اسمبلی ، قبائلی علاقوں سے 2 جبکہ خیبرپختونخوا سے ایک رکن قومی اسمبلی بغاوت کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔ ان تمام اراکین کے متعلق کپتان کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ یہ اراکین اسمبلی بغاوت کر سکتے ہیں۔