عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان ، پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کے گھیراؤ کا منصوبہ 

04:05 PM, 14 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی نے مبینہ طور پر منحرف ارکان کے گھیراؤ کا منصوبہ بھی بنالیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر حکومتی پلان تیار ہوگیا ہے۔  قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلاکر فوری ملتوی کرائے جانے کا امکان ہے۔

 سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی ۔ پی ٹی آئی 27 مارچ کو ڈی چوک  اسلام آباد میں پاور شو کرے گی۔ 

اسد عمر کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھے گی عوام کیسے کپتان کے ساتھ کھڑےہوتے ہیں ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے معاملات ٹھیک،وہ ساتھ ہوں گے ۔ 

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تاش کے تمام  پتے ہمارے پاس  ہیں ۔ کون سا پتہ کب کھیلنا ہے؟اس کا علم ہے۔ تحریک انصاف میں کوئی بھی فرد منحرف نہیں ،جس پارٹی ارکان کو  خریدنے کی آفر ہوئی ، اس نےقیادت کو آگاہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف ڈی چوک اسلام آباد پر "مدر آف آل جلسہ"کرے گی رکن قومی اسمبلی عامر کیانی نے کہا 10لاکھ کے ہجوم سے گزر کر ووٹ ڈالنے جانا ہوگا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جو پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالنے آئیں گے ان کا گھیراؤ کیا جائے اور وہ خوفزدہ ہوکر ووٹ ڈالنے ہی نہ آسکیں۔ 

مزیدخبریں