جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے سفر سے منع کر دیا، پاکستان واپسی موخر

جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے سفر سے منع کر دیا، پاکستان واپسی موخر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے منع کردیا ہے جس کے باعث ان کی پاکستان واپسی مزید موخر ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شوگر کیس میں نامزد ملزم جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں سفر سے منع کرنے کے باعث پاکستان واپسی مزید موخر ہو گئی ہے۔ 
جہانگیر ترین کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنماءکو طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید 8 سے 10 دن برطانیہ میں قیام کریں گے۔

مصنف کے بارے میں