(ن) لیگ جی ٹی روڈ، پیپلز پارٹی اندرون سندھ اور (ق) لیگ چند اضلاع کی پارٹی ہے: اسد عمر 

(ن) لیگ جی ٹی روڈ، پیپلز پارٹی اندرون سندھ اور (ق) لیگ چند اضلاع کی پارٹی ہے: اسد عمر 

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جی ٹی روڈ، پیپلز پارٹی اندرون سندھ اور (ق) لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے، تحریک عدم اعتماد کو شکست ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اوورسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت تحریک انصاف ہے، حکومت کسی کیساتھ لڑائی نہیں چاہتی اور ملک کو مضبوط رکھنے کیلئے ہمارا متحد ہونا ضروری ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جی روڈ، پیپلز پارٹی اندرون سندھ اور (ق) لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی جماعت ہے، 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ کے شہری علاقوں میں سب سے زیادہ ووٹ ملے, عمران خان پاکستان کی ضرورت ہیں۔ 
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور ملک کو مضبوط رکھنے کیلئے ہمارا متحد ہونا ضروری ہے، مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے، قربانیوں سے بنائے گئے پاکستان کیلئے مزید قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں، کامیابی کیلئے ملکی اتحاد ضروری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں