لاہور: حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے اتحادیوں سے رابطوں کا ایک اور دورشروع کرنے فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی شخصیات پاکستان مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے دوبارہ رابطہ کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان ہے اور حکومتی شخصیات کی جانب سے دونوں کی ملاقات کرائے جانے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر حکومت کے بجائے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ کے زیادہ تر رہنماءحکومتی روئیے سے نالاں ہیں جس پر انہوں نے اپوزیشن کی پیشکش کا مثبت جواب دینے پر زور دیا اور دیگر اتحادی دھڑوں کے ساتھ مل کر چلنے کافیصلہ کیا۔
تحریک عدم اعتماد، سیاسی رابطوں میں تیزی، وزیراعظم اور پرویز الٰہی کی ملاقات کا امکان
11:55 AM, 14 Mar, 2022