لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنماءجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءمونس الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے رہنماءعون چوہدری نے مونس الٰہی اور علی ترین کی بات چیت کروائی جس دوران وفاقی وزیر نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی جبکہ دونوں کے درمیان ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ نے مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا ہے جو جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر سہ پہر تین بجے ہو گا جس میں عون چوہدری ارکان کو چوہدری برادران سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد اپوزیشن اور حکومت نے سیاسی رابطے تیز کر دئیے ہیں اور اپنی اپنی پوزیشن مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔
علی ترین اور مونس الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، ملکی سیاست پر گفتگو
10:37 AM, 14 Mar, 2022