حافظ آباد کا جلسہ تاریخی، اپوزیشن عدم اعتماد کی بند گلی میں پھنس چکی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

حافظ آباد کا جلسہ تاریخی، اپوزیشن عدم اعتماد کی بند گلی میں پھنس چکی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی بند گلی میں پھنس چکی اور عمران خان نے عوامی سیاست کے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی رہا جس نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں۔ 
انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ تحریک عدم اعتماد سمیت ہر چیلنج سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ 
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی بند گلی میں پھنس چکی ہے اور وزیراعظم نے عوامی سیاست کے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں