جیتے جی پاکستان کو ڈوبنے نہیں دیں گے، میاں جاوید لطیف

10:29 PM, 14 Mar, 2021

شیخو پورہ ،مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی  جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انہیں غدار کہیں یا پھانسی بھی چڑھائیں، مگر ہم جیتے جی پاکستان کو ڈوبنے نہیں دیں گے۔

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جاوید لطیف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی اور  ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ  آنے والی نسلیں اور پاکستان ڈوب جائے مگر وہ اس لیےچپ رہیں کہ انہیں کوئی غدار نہ کہے! مجھے  غدار کہیں، پھانسی بھی چڑھائیں، مگر ہم جیتے جی پاکستان کو ڈوبنے نہیں دیں گے۔

جاوید لطیف  نےکارکنوں کو لانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نالائق لوگ قوم پر مسلط کیے گئے ہیں ،مارچ کا مقصد نالائقوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ، یہ فیصلہ کن گھڑی ہے ،اس موڑپر اپنا حق اور فرض نبھانا ہے،مارچ میں ہر محلے اور یونین کونسل سے قافلے نکلنے چاہئیں۔

مزیدخبریں