اسفند یار ولی خان کورونا وائرس کا شکار

06:31 PM, 14 Mar, 2021

چارسدہ ، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

 عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یارولی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود  کو قرنظینہ کرلیا ہے۔

 اے این پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سمر ہارون بلور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اسفندیار ولی کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ صدر اے این پی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو ولی باغ چارسدہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب اسفند یار ولی کے بیٹے اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بتایا کہ اسفندیارولی خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی کابینہ کا  15 مارچ کو ہونے والا اجلاس، صوبائی ورکنگ کمیٹی اور صوبائی کونسل کے اجلاس بھی 16,17 مارچ کو ہونے تھے جو ملتوی کردیے گئے ہیں۔ غنی خان کی برسی تقریب کے حوالے سے منعقدہ ”د غنی میلہ ” کی تقریب بھی منسوخ کردی گئی ہے، جب کہ ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق ولی باغ چارسدہ کو ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں