بھارتی اداکارہ ریکھا نے ٹیلی فون پر گلوکاری شروع کردی

06:13 PM, 14 Mar, 2021

ممبئی،بھارتی اداکارہ ریکھا نے نیا مشغلہ اپنا لیا  

عمر کی چھیاسٹھ بہاریں دیکھنے والی بھارتی اداکارہ ریکھا بالی وڈ میں سینئر ترین ایکٹریس کا مقام حاصل کرچکی ہیں ۔لیجنڈری ریکھا پچھلے کئی سالوں سے کسی فلم میں جلوہ افروز نہیں ہوئیں لیکن ایک وقت تھا جب ان کی موجودگی فلم کے ہٹ ہونے کی ضمانت ہوتی تھی ۔ 

ریکھا کئی سالوں میں کسی فلمی تقریب میں نظر آجاتی تھیں لیکن کچھ کورونا کی وجہ سے تو کچھ ویسے  ہی عمر کے بڑھتے احساس کی بدولت وہ اب فلمی تقریبات میں بھی کم ہی نظر آتی ہیں ۔ 

ریکھا نے ان دنوں خود کومصروف رکھنے کے لئے ایک مزیدار مصروفیت تلاش کرلی ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریکھا مختلف بالی ووڈ اداکاروں کو کال کرتی ہیں اور پھر انہیں گانا سناتی ہیں ان دنوں  پورے بالی ووڈ میں ریکھا جی کی ٹیلی فون پر گلوکاری کے چرچے ہیں۔

 بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک دن ریکھا جی نے کال کی جس پر مجھے بہت حیرت ہوئی تاہم اس سے بھی بڑی حیران کن بات یہ تھی کہ ریکھا جی نے پورا گانا سنایا، صرف یہ ہی نہیں متعدد بالی ووڈ اداکاروں کا یہی کہنا ہے کہ انہیں ریکھا جی نے کال کرکے گانا سنایا ہے۔

مزیدخبریں