راولپنڈی: کے آر آیل کرکٹ سٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے نام سے منسوب کر دیا گیا جس پر وہ بے حد ہیں جن کا کہنا ہے کہ میرے پاس شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے نام کی تختی بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز پر میرے پاس شکریہ کے الفاظ نہیں ہیں، کے آر ایل سٹیڈیم کو اب شعیب اختر سٹیڈیم کے نام سے پکارا جائے گا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں تاریخی وینیو کو منسوب کئے جانا بڑے اعزاز کی بات ہے،میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ برسوں عزت افزائی اور پیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کر سکوں، میں نے ہمیشہ پوری لگن، دیانتداری اور عزم کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی تاکہ ہمارا پرچم سربلند رہے،ماضی کی طرح اب بھی ستارہ اپنے سینے پر فخر کے ساتھ سجاتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔