ن لیگ مودی کی سازشوں  میں حصہ دار بن گئی، اداروں کو سیاست میں گھسیٹا جا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

03:59 PM, 14 Mar, 2021

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ   ن لیگ نے سیاسی اختلافات کوملک دشمنی سے جوڑدیا۔ مسلم لیگ ن قومی اداروں کونشانہ بنا رہی ہے۔ن لیگ کےقریب جمہوریت کامطلب اقتدارکاحصول ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ  ن لیگ نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی امیدوارکودھوکادیا۔ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کےاختلافات سامنے آگئے۔ن لیگ مودی کی سازشوں میں حصہ دار بن گئی۔ن لیگ کی سیاست کا محوران کی زبان سے آشکار ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ  ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کوبرادران یوسف کی طرح دھوکادیا۔ ن لیگ کی پاکستان کوکمزورکرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ فوج سے متعلق بدبوداربیانیے کوکوئی تسلیم کرنے کوتیارنہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں لطیف نے خود اپنے بیانیے کی قبر کھودی،ان کا بیان ان کےسوچ کی عکاسی کرتاہے۔ ان کو جمہوریت اس وقت چاہیے جب یہ اقتدارمیں ہوں، نون لیگ کی صفوں میں اضطراب ہے، اداروں کو سیاست میں گھسیٹا جارہاہے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ اگر نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو کوئی نقصان پہنچا تو ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

مزیدخبریں