شبلی فراز وزیر جھوٹی اطلاعات بھی نہیں رہے: سعید غنی

01:16 PM, 14 Mar, 2021

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 11 مارچ رات 12 بجے کے بعد شبلی فراز غیر آئینی طور پر وزارت سے چمٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے عاق شدہ دوست شبلی فراز 11 مارچ رات 12 بجے کے بعد سینیٹر نہیں تھے، شبلی فراز وزیر جھوٹی اطلاعات بھی نہیں رہے۔

سعید غنی نے کہا کہ شبلی فراز نے 12 مارچ صبح 10 بجے دوسری مرتبہ سینیٹر کا حلف لیا وزارت کا نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سعید غنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پیپلز پارٹی کا ارسطو قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں