کورونا کا پھیلاؤ ، قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل

کورونا کا پھیلاؤ ، قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل
کیپشن: کورونا کا پھیلاؤ ، قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل
سورس: file

اسلام آباد: کورونا وائرس کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 2 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ ، کیا گیا ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری  کردیا گیا۔

اعلامیہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ ، پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیے گئے ہیں۔  قومی اسمبلی کے دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ٹرانسپورٹ بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے۔ 

 اس دوران سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت جبکہ عملے کو عالمی وبا کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات  کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ 17 مارچ مارچ سے متعلقہ افسران ضروری اسٹاف کو آفس بلاسکیں گے ۔ سیکرٹریٹ میں داخلے کے لیے ماسک لازمی ہوگا۔ بدھ سے دفتری اوقات 10 سے 4 بجے تک ہوں گے ۔

واضح رہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں عالمی وبا سے 32 افراد موت کے منہ میں چل گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہوگئی ۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران وبا کے 2 ہزار 664 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوگئی ۔

پاکستان میں وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 ہوگئی جبکہ وبا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 6.5 ہوگئی ۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 571 ہوگئی ۔

سب سے زیادہ متاثر لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں میں پابندیاں سخت ، تمام اِن ڈور شادی ہال ، مزار ، کمیونٹی سینٹر اور سنیما بند رہیں گے ۔