اسلام آباد : عوام پر پٹرول بم گرانے کی ایک بار پھر تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ کی سمری اوگرا نے حکومت کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق 15 مارچ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکومت نے یکم مارچ کو پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھیں اور گزشتہ 15 روز والی قیمتوں کو ہی برقرار رکھا گیا تھا۔
پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے.