پاکستانی کھانوں سے بہتر کچھ نہیں،کولن منرو

03:17 PM, 14 Mar, 2020

اسلام آباد :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں پاکستان کے کھانوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کولن منرو نے دل جیت لیے ۔

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیوی کھلاڑی کولن منرو بھی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے اور انہوں نے پاکستان میں اپنی سالگرہ منائی جہاں وہ پاکستان کے دیسی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

کولن منرو نے کراچی کے ایک ہوٹل میں اپنی سالگرہ منائی اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کیوی کھلاڑی نے ٹوئٹ میں شکریہ ادا کرنے کے علاوہ بتایا کہ انہیں پاکستان کا کھانا بے حد پسند ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی کھانوں سے بہتر کچھ نہیں۔

مزیدخبریں