کم عمری میں شادی کی کوشش ناکام، دلہا والد سمیت گرفتار

12:28 PM, 14 Mar, 2020

پنجاب کے ضلع جہلم میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے13 سالہ بچی کی شادی رکوا دی جب کہ دلہے اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دلہن کے والد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے جب کہ نکاح خواں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کو بتایا گیا کہ 13 سالہ بچی کی زبردستی شادی کی جا رہی تھی اور ولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان حافظ رحمت، علی، معراج اور سلیمان کیخلاف مقدمہ درجہ کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان کوکم عمرشادی کی خلاف ورزی کے مقدمے نامزد کیا گیا ہے۔نکاح خواں حافظ رحمت موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں