بل گیٹس کا مائیکرو سافٹ کے بورڈ سے علیحدگی کا اعلان

11:09 AM, 14 Mar, 2020

نیو یارک: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے بل گیٹس نے فلاح بہبود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لیے مائیکرو سافٹ کے بورڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے برکشائر بورڈ سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ عالمی صحت، ترقی، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ ہمیشہ ان کی زندگی کے معاملات کا اہم حصہ رہے گی اور وہ اس کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے۔

 

65 سالہ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ اس اگلے مرحلے کو دوستیاں اور شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو ان کے لیے سب سے اہم ہے۔

 

مائیکرو سافٹ کے بانی نے اپنی کمپنیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

واضح رہے کہ امریکی جریدے فوربز نے رواں سال دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بل گیٹس کو دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت قرار دیا تھا۔

 

مزیدخبریں