لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئر پورٹس پر فلائٹس آپریشن بند

10:26 AM, 14 Mar, 2020

لاہور: ملک میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند کر دیئے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے پیش نظرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند ہوں گے۔ نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کیسز ہیں جب کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 5400 مریض ہلاک اور 71 ہزار مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں