کراچی : پی ایس ایل فور کے دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائٹڈ کی 162 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے دوسرے کوالیفائر میں پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے ۔
اوپننگ بلے باز بابر اعظم نے 32 گیندوں پر 42 رنز بنائے جس میں چار چوکے شامل تھے ، منرو نے ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے گیارہ گیندوں پر 32 سکور کیے ، انگرام نے 16 گیندوں پر 23 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل تھے۔
محمد موسیٰ نے تین جبکہ فہیم اشرف نے دو کھلاڑٰیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، رومن رائیس نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔