اسمبلی ارکان کی تنخواہوں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا ہے:صمصام بخاری

09:11 PM, 14 Mar, 2019

لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ اسمبلی ارکان کی تنخواہوں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حقائق کو سامنے رکھیں تو پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ دیگر اسمبلیوں کی نسبت بہت کم تھی۔

صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کم ہے تو یہ ان کی اپنی سادگی کا انداز ہے، پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں کا فیصلہ متفقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارکان کی تںخواہ گریڈ 18 کے افسر سے بھی کم تھی جبکہ تمام ارکان کو ہاسٹل میں کمرہ بھی نہیں ملتا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں بڑھانے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اراکین اسمبلی، وزراء اور خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔

مزیدخبریں