قومی ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئے انفراسٹرکچر کی تیاریاں

08:34 PM, 14 Mar, 2019

لاہور(قادر خواجہ سے )قومی ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے انفرا سٹرکچر کی تیار ی کیلئے ریجنل نمائندگان کی میٹنگ مکمل ہو گئی ،ملاقات میں کراچی اور راولپنڈی ریجنل کرکٹ نمائندگان نے شرکت نہیں کی ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے نئے مجوزہ قومی ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے انفراسٹرکچر کیلئے میٹنگ میں ریجنل نمائندگان نے تحفظات کا اظہار کر دیا ، ملاقات میں ریجنل نمائندگان نے ڈیپار ٹمنٹل کرکٹ میں ضم ہونے کی مخالفت کردی،مختلف ریجنز نے شکوہ کیا کہ نیا سسٹم لانے کی بجائے موجودہ سسٹم کی خامیاں ہی دو ر کی جائیں ۔

ریجنز نے کہا کہ بورڈ اور ریجنل کرکٹ نمائندگان میں رابطوں کو بڑھانے کی بھی ضرور ت ہے ،میٹنگ کی سربراہی چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی جانب سے قائم کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ مزمل حسین نے کی ،میٹنگ میں پی سی بی کے نئے مجوزہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ریجنل اور ڈومیسٹک نمائندگی کو مشترکہ طور پر کام کرنے پر زور دیا گیا ،سربراہ ٹاسک فور س مزل حسین نے ریجنل نمائندگان کے خدشات کو گورننگ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

مزیدخبریں