ابھی نندن کو بیماری کی چھٹی پر بھیجا جا رہاہے

04:49 PM, 14 Mar, 2019

نئی دہلی:  پاکستان میں اپنے جنگی طیارے سمیت گھسنے کی کوشش کے دوران طیارہ تباہ کروا کر زندہ گرفتار ہونیوالے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے بھارت کے حوالے کردیا تھا اور اب انہیں بیماری کی چھٹی(سک لیو) پر بھیجا جارہاہے ۔

بھارتی خبررساں ادارے ”اے این آئی “نے بھارتی ایئرفورس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’’ ونگ کمانڈر ابھینندن سے بھارتی فضائیہ اور دیگر ایجنسیوں کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے اور اب آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی تجویز پر افسر کو کچھ ہفتوں کیلئے بیماری کی چھٹیوں پر بھیجا جائے گا ‘‘۔

مزیدخبریں