پنجگور دھماکے میں دو افراد جاں بحق

04:11 PM, 14 Mar, 2019

پنجگور: پنجگور میں الیکٹریشن کی دکان کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹریشن کی دکان کے باہر ہونے والے دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

دھماکے کے باعث قریب کھڑی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں جبکہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کاکنٹرول سنبھا ل لیا ہے ۔

مزیدخبریں