اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی وزیراعظم کے سامنے ڈٹ گئے

03:31 PM, 14 Mar, 2019

لاہور:وفاقی اور صوبائی وزرائے اطلاعات نے تو اپنے بیانات پر یو ٹرن لے لیا،لیکن پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری وزیراعظم کے سامنے ڈٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے اقدام کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے بہترین قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ کوئی غلط اقدام نہیں اراکین کے مطالبہ پر بل پاس کیا گیا۔ جو بالکل درست ہے۔دوسری جانب ارکان پنجاب اسمبلی کے تنخواہوں میں اضافہ لٹک گیا،وزیراعظم کے بعد گورنر پنجاب بھی میدان میں آگئے۔

چودھری سرور کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کی اجازت کے بغیر سمری منظور نہیں کریں گے جبکہ گورنر پنجاب نے ابھی تک ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔

خیال رہے پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں میں گزشتہ روز اضافہ کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم نے آج اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں