سابق اراکین پنجاب اسمبلی پر نوازشات کی بارش

01:49 PM, 14 Mar, 2019

لاہور: پنجاب اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کے بل میں اسمبلی کے سابق ارکان پر بھی نوازشات کی بارش کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے گزشتہ روز ارکانِ پنجاب اسمبلی، وزراء اور وزیراعلیٰ کی تنخواہوں میں اضافے سمیت مراعات کا بل منظور کیا ہے جس میں سابق ارکان پر بھی نوازشات کی برسات کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل میں سابق ارکانِ اسمبلی کے لیے علاج تاحیات فری کر دیا گیا ہے جس کے بعد سابق ارکان کو بھی اب میڈیکل کی سہولتیں مفت میسر ہوں گی۔

بل میں سابق ارکان اسمبلی کو اِن ڈور اور آؤٹ ڈور علاج کا قانونی استحقاق دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان ڈور، آؤٹ ڈور علاج کا استحقاق موجودہ ارکان اسمبلی کو حاصل تھا۔

خیالرہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ، وزراء اور ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں ہوشربا اضافے کا بل منظور کیا تھا۔

مزیدخبریں