امریکی فورسز کی افغان فوجیوں پر فرینڈلی فائرنگ، پانچ اہلکار ہلاک، 10 زخمی

11:59 AM, 14 Mar, 2019

کابل:افغانستان کے صوبہ اورزگان میں امریکی فوجیوں نے افغان فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افغان فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

تاہم اس حوالے سے فی الحال امریکی فوج کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔ ادھر اوروزگان صوبے کے ایک عہدیدار محمد کریم کریمی نے بتایاہے کہ ترین کوٹ کے مقام پر امریکی فوج نے غلطی سے افغان فوجی اڈے کے قریب بمباری کی جس کے بعد فریقین میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے واقعے میں 5 افغان فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان کرنل قیس مینگل نے بتایا کہ اوروزگان میں امریکی اور افغان فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا تاہم انہوں اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔انہوں نے کہا کہ افغان فوجیوں پرامریکی فوج نے غلط فہمی میں فائرنگ کی۔

مزیدخبریں