اراکین قومی اسمبلی، نئی آئینی حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی سے ناخوش

11:22 PM, 14 Mar, 2018

اسلام آباد: نئی آئینی حلقہ بندیوں پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نئی آئینی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کا جائزہ اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے لئے ایجنڈا طے کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی غلطیوں کی نشاندہی کے لئے وفاقی وزیر کی قیادت میں 9 رکنی ورکنگ گرپ بنا دیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کو خصوصی کمیٹی کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

گروپ تین دنوں میں اپنی سفارشات مرتب کر کے مرکزی کمیٹی میں پیش کرے گا جو کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران حلقہ بندیوں کے حدود کے تعین کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا اسی طرح انتخابی ایکٹ 2017ء کے سیکشنز 20 اور 21 سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں