پی ایس ایل تھری میں فخر زمان نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا

10:37 PM, 14 Mar, 2018

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز کے بیٹسمین فخر زمان نے آج کے میچ میں منفرد ریکارڈ قائم کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندرز کے فخر زمان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 گیندوں میں 94 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 6 چھکے شامل ہیں۔

تین وکٹیں گرنے کے باوجود دوسرے اینڈ سے فخر زمان کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس لگا کر کوئٹہ کے بولرز کو پریشان کیے رکھا۔ فخر کی وکٹ انور علی نے حاصل کی جبکہ ان کا کیچ لانگ آف پر حسان خان نے پکڑا۔

فخر زمان کے پی ایس ایل تھری کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے شین واٹسن نے 90 رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں