شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 17 رنز سے شکست دیدی ، لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر 187 رنز بنائے ۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور کی پہلی وکٹ اینٹن ڈیوسچ کی صورت میں گری جو راحت علی کی گیند پر انور علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
برینڈن میکلم نے خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 11 گیندوں پر 5 رنز بناکر نوجوان اسپنر حسان خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔
تین وکٹیں گرنے کے باوجود دوسرے اینڈ سے فخر زمان کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس لگا کر کوئٹہ کے بولرز کو پریشان کیے رکھا۔ فخز زمان نے 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی جو کہ پی ایس ایل تھری کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ فخر کی وکٹ انور علی نے حاصل کی جبکہ ان کا کیچ لانگ آف پر حسان خان نے پکڑا۔
مطلوبہ ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کی ٹیم 169رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، مڈل آرڈر بلے باز روسو کے علاوہ کوئی بلے باز قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا ، روسو نے بائیس گیندوں پر پانچ چھکوں کی بدولت 42 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز کر رہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی برینڈن میکلم کر رہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسد شفیق اور بین لافلن کی جگہ جیسن رائے اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس حاصل کر کے پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے اور لاہور قلندرز مسلسل 6 شکستوں کے نتیجے میں ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
جیسن رائے، شین واٹسن ، کیون پیٹرسن، رمیض راجہ، ریلی روسو، سرفراز احمد، محمد نواز، انور علی، حسین خان، راحت علی، میر حمزہ
لاہور قلندرز
اینٹن ڈیوسچ ، فخر زمان، آغا سلمان، برینڈن میکلم، سونیل نراین، گلریز صفدر، سہیل اختر، سہیل خان، مچل میکلینگان، یاسر شاہ، شاہین آفریدی