پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی

08:32 PM, 14 Mar, 2018

کراچی: پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج رات 12 بجے سے شروع ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے فائنل کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کا آغاز آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔ کرکٹ کے شائقین کل صبح 9 بجے سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے منتخب برانچز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سب سے سستا ٹکٹ ایک ہزار روپے اور سب سے مہنگا 12 ہزار کا ہے جب کہ چار اور 8 ہزار روپے والے ٹکٹس بھی فروخت کئے جائیں گے۔

ایک قومی شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مجموعی طور پر 26500 ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے۔ 30 فیصد ٹکٹس آن لائن جبکہ 70 فیصد ٹکٹس مقررہ 25 شاخوں پر دستیاب ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 25 مارچ اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزیدخبریں