آرمی چیف کا کورہیڈ کوارٹر بہاولپور کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

08:13 PM, 14 Mar, 2018

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورہیڈ کوارٹر بہاولپور کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور کا دورہ کیا  جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشرقی سرحد پر کور کی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ، روایتی خطرات سے غافل نہیں رہا جا سکتا ، انھوں نے کہا کہ امن کے حالات میں بھی فوجی تیاریاں پوری رکھنی چاہئیں ۔

مزیدخبریں