بدین: بدین میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول شریف گھمبیر نے اپنی 38 سالہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ مقتولہ کے 8 بچے ہیں جن میں سے اس کی دو بیٹیاں قوتِ گوائی سے محروم ہیں۔ ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اسلیے اسے قتل کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی پولیس اسٹیشن بدین کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم کھوسو نے کہا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 25 فروری کو سندھ کے ضلح لاڑکانہ میں اور 28 فروری کو ضلح شکار پور میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات پیش آئے تھے۔