اتوار کے روز 90 برس کی عمر میں فوت ہونے والے برطانیہ کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار سَر کین ڈوڈ نے موت سے دو روز قبل ہی اپنی 76 سالہ رفیقہ این جونز سے شادی کی تھی۔ ڈوڈ اور جونز کے درمیان محبت کا سلسلہ 40 برس تک جاری رہا۔
لیورپول کے ایک ہسپتال میں چھ ہفتوں تک سینے کی شدید تکلیف کے علاج کے کین ڈوڈ گھر آ گئے تھے۔ وہ جمعہ کے روز اپنی محبوبہ این جونز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
ڈوڈ کی وفات اسی گھر میں ہوئی جہاں 90 برس قبل ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے ساری زندگی اس گھر کو نہیں چھوڑا۔
ڈوڈ نے ہسپتال میں اپنے قیام کے دوران بھی بعض نئے خاکے تحریر کیے۔
ڈوڈ 8 نومبر 1927ء کو لیورپول میں پیدا ہوئے۔ ایک مزاحیہ کتاب پڑھنے کے بعد 14 برس کی عمر میں انہیں فن اور تفریح کی دنیا سے اپنی محبت کا انکشاف ہوا۔
ڈوڈ کے والد نے ان کے لیے ایک پُتلا خرید کر دیا جس کو ڈوڈ نے چارلی براون کا نام دیا۔ وہ ایک مقامی یتیم خانے میں اس پتلے کے ذریعے بچوں کی تفریح کا بندوبست کرتے تھے۔ تقریبا 26 برس کی عمر میں وہ کاروباری سرگرمیوں میں آ گئے۔
ڈوڈ نے اپنے مزاح کے اسلوب میں گانوں اور رقص کا سہارا لیا۔