مراکش کی سناء معطا "خوبصورت خاتون خاکروب " کا خطاب جیت گئی

مراکش کی سناء معطا
کیپشن: العریبیہ

مراکو: مراکش کی 25 سالہ خاتون خاکروب " سناءمعطاط " مراکش میں 2018ء کے لیے خوب صورت ترین خاتون خاکروب کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

کچھ عرصہ قبل اس اعزاز کا تاج سر پر سجانے کے بعد سناء کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں آئیں۔ ان تصاویر میں وہ خاکروبوں کی سرکاری وردی میں ملبوس نظر آ رہی ہے۔ بعض لوگ تو یہ یقین کرنے پر ہی تیار نہیں کہ جادوئی مسکراہٹ رکھنے والی یہ پرکشش لڑکی ایک خاکروب ہے۔ تاہم سناء جو دو بچوں کی ماں بھی ہے اپنے پیشے پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس نے اپنا پیشہ تبدیل کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔

یہ بھی پڑھیں :- مس ورلڈ منوشی اور مسڑ ورلڈ روہت ایک ساتھ کیا کرتے دیکھے گئے؟


خاکروب خواتین کی ملکہ حسن کا اعزاز حاصل کرنے والی سناء کا کہنا ہے کہ اس نے خاکروبی کا پیشہ اس لیے اپنایا تا کہ وہ خود صاف ستھری رہے اور اپنے بچوں اور شوہر کو اچھی زندگی سے سکے جو بے روزگار ہو گیا ہے۔ سناءکے مطابق اپنے وطن کی سڑکوں کی صفائی اس کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔

سناء معطاط کو مراکش میں خواتین خاکروبوں کی ملکہ حسن کا اعزاز صرف اس کی ظاہری کشش اور روشن چہرے کے سبب حاصل نہیں ہوا بلکہ کام میں اس کی مہارت اور نظم و ضبط نے بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقابلے کا انعقاد اور خواتین خاکروبوں کو اعزازات سے نوازنے والی کمپنی نے شرط عائد کی تھی کہ خوب صورتی اور صفائی دونوں کا ہونا لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- 21 سالہ بھارتی لڑکی مس ورلڈ 2017 بن گئی