لاہور: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی جس کے بعد پاکستان ہر سطح کے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا اہل ہو گیا ہے۔معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان کی کلب ٹیمیں بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی
خیال رہے کہ فیفا قوانین کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انتظامیہ کو آزاد ہونا چاہیے جس پر کسی تیسرے فریق کا دباؤ نہ ہو۔ فیفا نے پاکستان کی رُکنیت گزشتہ برس 10 اکتوبر کو حکومتی مداخلت کے باعث معطل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اٹلی کے بین الاقوامی فٹبالر ڈیوڈ استوری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
پی ایف ایف میں جمہوری عمل بحال ہونے کے بعد فیفا نے بھی پاکستان کی رُکنیت بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور بطور فیفا ممبر پاکستان کے تمام حقوق بحال کردیے گئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں